سرگودھا(نامہ نگار) امیدواروں نے پولنگ والے دن اپنے پولنگ ایجنٹس کو کھانا پہنچانے کیلئے مختلف انواع و اقسام کے کھانوں کے آرڈر دیئے ہوئے تھے جن میں بریانی‘ حلوہ پوڑی‘ قیمے والے نان‘ سری پائے‘ چکن پیس اور بعض نے مٹن قورمہ جبکہ بعض غریب امیدواروں نے نان چنے تیار کروانے کے آرڈر دیئے تھے اسی طرح ہر پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس اور ورکروں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور کھانے فراہم کرنے کیلئے اپنے ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی تھیں تاکہ پولنگ ایجنٹس کو کھانے پینے کا کوئی مسئلہ درکار نہ ہو اسی طرح پولنگ ایجنٹس کو دیہاڑی کے طور پر معقول رقم بھی امیدواروں کی جانب سے دی گئی۔