حکومت کسانوں کو معیاری کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدمات کر رہی ہے:اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ

بھیرہ ( نامہ نگار) حکومت کسانوں کو معیاری کھاد کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے ۔ کھاد ڈیلروں کا فرض ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری سے باز رہیں ۔ یہ بات اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ میا ں رفیق احسان نے شہر میں کھاد ایجنسیوں پر چھاپہ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور انہیں معیاری کھادیں فراہم نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں احسان رفیق نے عملہ کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 3دوکانداروں مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تھانہ بھیرہ میں مقدمات درج کرا دیئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...