شیخوپورہ+ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) مختلف مقا مات پرمسجداور کاٹن مل کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی قالین، چھت کی سلینگ ودیگر سامان اور روئی جل کر راکھ ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔جامع مسجد خضری المعروف شیخاں والی میں دوسری منزل پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مسجد میں موجود قیمتی قالین، چھت کی سلینگ ودیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ریسکیو1122کے عملہ کے پہنچنے سے قبل تقریبا اڑھائی لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان جل چکا تھا تاہم فائربریگیڈاور ریسکیو1122کے عملہ نے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا۔
شیخوپورہ،ننکانہ: مختلف مقا مات پرمسجد اور کاٹن مل کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوںکا سامان جل گیا
Jul 26, 2018