این اے 90 : پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف‘ ن لیگ میں سخت مقابلہ

سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا شہر کے حلقہ این اے 90 میں پیپلز پارٹی‘ تحریک انصاف‘ متحدہ مجلس عمل‘ مسلم لیگ ن‘ تحریک لبیک‘ ملی مسلم لیگ کے امیدواروں کے علاوہ 15 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر نادیہ عزیز‘ مسلم لیگ ن کی جانب سے چوہدری حامد حمید‘ پیپلز پارٹی کی جانب سے تسنیم احمد قریش‘ ملی مسلم لیگ کی جانب سے رائے منیر کھرل‘ متحدہ مجلس عمل کی جانب سے ڈاکٹر ارشد شاہد‘ تحریک بلیک یا رسولؐ کی جانب سے زبیر طارق کے علاوہ آسیہ مقبول‘ احمد خان‘ ارم حامد‘ جمال الدین فانی‘ حمزہ متین قریشی‘ سجاد حسین‘ طارق فاروق‘ محمد اسلم‘ محمد ممتاز اختر کاہلوں کے درمیان مقابلہ ہوا آخری وقت تک امیدوار اپنے اپنے ووٹرز کو ووٹ دینے کیلئے قائل کرتے رہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...