دہشت گردوں کے خاتمہ کیلئے قوم پاک افواج کے سا تھ کھڑی ہے: زکریا شاہین

Jul 26, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انجمن تاجران کے رہنما محمد زکریا شاہین نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے پوری قوم پاک افواج کی پشت پر کھڑی ہے کوئٹہ بم دھماکہ سے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی بلوچستان کے عوام کو علیحدگی پسند قوتوں کا آلہ کار بنایا جاسکتا ہے الیکشن کے دوران اور الیکشن کے روز بم دھماکے سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیںجس کا مقصد قومی اتحاد ،یکجہتی کو پارا پارا کرنا ہے مگر دشمن اپنے ان مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا بلوچی عوام محب وطن ہیں اور انہوںنے ہمیشہ پاکستان کے دفاع ،سلامتی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا انتھک کردارادا کیا ہے اس وقت امریکہ ،بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ سے نہ صرف عالم اسلام کو خطرہ ہے بلکہ ا س سے خود انسانیت کی بقاء بھی خطرے میں پڑھ گئی ہے ۔

مزیدخبریں