شیخوپورہ:ووٹرز کی پاک فوج کے جوانوں کے حق میں نعرے بازی

شیخوپورہ(سلطان حمید راہی/ سیف الرحمن سیفی سے+نمائندہ نوائے وقت)شیخوپورہ میں بھی عام انتخابات کے سلسلہ میں قومی اسمبلی کے چار اور صوبائی کی 9 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی جو صبح 8 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک جاری رہی پہلے مرحلہ میں پولنگ کے دوران شدید گرمی ،حبس کی وجہ سے ووٹرز کا رش کم دیکھنے میں آیا مگر دوپہر 2بجے کے بعدسیاہ بادلوں کی آمد اور ٹھنڈی ہوائوں کے چلنے سے مانانوالہ سمیت دیگر علاقوںمیں بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا اور اس کے بعد ووٹرز کے رش میں بھی حیران کن حد تک اضافہ دیکھنے میںآیا پولنگ اسٹیشنوں پر فوج کے جوانوں کے علاوہ کے پولیس ،ایلیٹ فورس ،پٹرولنگ پولیس ،ریزرو پولیس، پنجاب کانسٹیبلری کے جوان تعینات تھے پولنگ کے دوران یہ شکایات عام سنائی دی گئیں کہ ووٹ ڈالنے کا عمل انتہائی سست روی کا شکار ہے جسکی وجہ سے مرد وخواتین کو ووٹ ڈالنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروںکی حامی خواتین نے پارٹی پرچموں کے مطابق خصوصی طور پر لباس زیب تن کئے اور چہروں پر پینٹنگ کی ہوئی تھی امیداروں نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن کے باہر کھانے کا خصوصی انتظام کررکھا تھا جبکہ ووٹرز کو گھروں سے پولنگ اسٹیشن پر پہنچانے کیلئے امیدواروں نے خصوصی طورپر ٹرانسپورٹ کا انتظام کررکھا تھا بعض پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ایجنٹوں کا ماحول بڑا دوستانہ دیکھائی دیا جبکہ بعض پولنگ اسٹیشنوں پر ماحول کشیدہ دیکھائی دیا ایک ہی گلی محلہ کے دوست پولنگ کے روز دشمنوں کی طرح آمنے سامنے کھڑے تھے بعض مقامات پر ووٹرز نے پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر ان کے حق میںنعرے بازی بھی کی اوران سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہیں پھول بھی پیش کئے امیدواران سارا دن پولنگ اسٹیشنوں پر چکر لگاتے رہے اور انکی آمد پر پولنگ کیمپ میں بیٹھے ان کے حامی ووٹرز سپورٹرزنے ان کا نعروں کیساتھ ان کا استقبال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...