شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)کمشنر لاہور ڈویژن ،آرپی او شیخوپورہ رینج اور رینجر آفیسران نے سارا دن مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے دورے کئے جہاں انہوںنے سیکورٹی انتظامات کو چیک کرنے کے علاوہ پولنگ عملہ اور ووٹرز سے بھی ملاقاتیں کیں انہوںنے خواتین کے پولنگ ووٹوںکا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر ہونیوالی پولنگ کے عمل کو بھی تسلی بخش قرار دیا انہوںنے ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول رومز کا بھی دورہ کیا جہاں پر ضلع بھر کی امن وامان کے علاوہ دیگر صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات کو بھی سراہا۔