اقوا م متحدہ کی کشمیر کے بارے میں رپورٹ‘ برطانوی پارلیمنٹ میں پیش

لندن (اے پی پی) لندن میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی کشمیر کے بارے میں گزشتہ ماہ جاری ہونیوالی رپورٹ برطانوی دارلامرا میں پیش کی گئی اور اراکین پارلیمنٹ نے حکومت پررپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کیلئے زور دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لارڈ قربان حسین نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں یہ مسئلہ اٹھایا اور مقبوضہ جموںوکشمیر میںانسانی حقوق کی پامالیوں کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات میں سہولت دینے کیلئے برطانوی حکومت پر زوردیا۔کشمیر کے بارے میں عالمی ادارے کی پہلی رپورٹ کے مطابق جولائی 2016سے رواں سال اپریل تک مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہوئی ہیں اور رپورٹ میں 1990کے کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جس کے تحت بھارتی فوجیوں کو انسانی حقوق کی پامالیوں کی کھلی چھوٹ حاصل ہے کی وجہ سے اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے ۔ لارڈ نذیر احمد نے بھی لارڈ قربان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کامستقل رکن ہونے کی حیثیت سے یہ برطانیہ کی زمہ دار ہے کہ وہ دنیا میں انسانی حقوق کا دفاع او ر تحفظ کرے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے لارڈ طارق احمد نے بطور وزیر ایوان میں رپورٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نے کہاکہ ہم کشمیر میں مسائل کی اہمیت مسلسل بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن