نوشہرہ(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے حلقے این اے 125 میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں اس حوالے سے بتایا گیا کہ پرویز خٹک کے حامی ووٹرز ووٹ ڈالنے کے بعد پرچیاں لیکر باہر آگئے۔بتایا گیا کہ پرچیوں پر لگنے والی اسٹیمپ پرویز خٹک کے ہاتھ پر لگی ہوئی ہے جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خلاف سنگین ورزی ہے۔پیپلز پارٹی کی رہنما نگہت اورکزئی کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری کے باوجود پرچی کیسے باہر آئی۔انہوں نے الیکشن کمیشن سے مذکورہ واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔