کوئٹہ: بم دھماکہ میں شہید ہونے والے انسپکٹر محمد ریاض کا تعلق وہوا کے نواحی قصبے مٹھے والی ہے

Jul 26, 2018

وہوا(نامہ نگار)کوئٹہ حالیہ بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایک کا تعلق وہوا کے نواحی قصبہ مٹھے والی سے ہے۔ انسپکٹر محمد ریاض ولد فیض محمد نتکانی جو کہ اپنے دیگر عملہ کے ہمراہ جو کہ کوئٹہ کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھاکہ اچا نک خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں انسپکٹر محمد ریاض بھی موقع پر شہید ہو گیا شہید وہوا کے قصبہ مٹھے والی کا رہائشی تھا ۔اسکا اپنے پانچ بہن بھائیوں میں دوسرا نمبر تھا۔ شہید نے پسما ندگان میں بیوہ سمیت ایک بارہ سالہ بیٹا اور چار معصوم بیٹیاں چھوڑی ہیں ۔شہید کی تدفین ان کے آبائی قصبہ مٹھے والی میں ادا کی جائے گی۔

مزیدخبریں