لاہور (کلچرل رپورٹر) عام انتخابات میں فن کاروں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اداکار ارباز خان، میگھا، رابی پیرزادہ، جواد احمد، اداکار جان ریمبو، صاحبہ، اداکارہ صندل، اداکار معمر رانا نے لاہور میں گلوکار ابرار الحق نے نارووال میں، اداکار ساجد حسن، ایوب کھوسو، عباس جعفری نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کئے۔ اداکارہ میرا نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ وہ الیکشن کے روز اپنی زیرتکمیل فلم ’’باجی‘‘ کی شوٹنگ کے لئے کراچی چلی گئیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ میرا ووٹ شیر کے لئے ہے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر اداکار احمد بٹ کے ساتھ لاہور میں ووٹ ڈالا۔ ووٹ کاسٹ کرنے والے دیگر فنکاروں میں جمال شاہ، فیصل قریشی، فہد مصطفی، عروہ حسین، حمزہ علی عباسی شامل ہیں۔ خواجہ سرائوں نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔ نیلی رانا، عاشق جان، لکی، حاجی آرزو اور بلو نے لاہور میں ووٹ کاسٹ کئے۔