سرگودھا(نامہ نگار) سرگودھا خونخوار‘ خارشی اور آوارہ کتوں کی زد میں ‘ شہر بھر میں ہزاروں کی تعداد میں آوارہ کتے گرمی میں گھبرا کر انسانوں اور جانوروں پر حملے کرنے لگے جبکہ ہسپتالوں میں کتے کاٹنے کی ویکسیئن بھی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کیلئے یہ کتے وبال جان بن کر رہ گئے ہیں بلدیہ سرگودھا کے پاس آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ہر گزرتے دن کیساتھ آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات یہ آوارہ کتے تازہ قبروں کو بھی اکھیڑتے ہیں جس سے مردوں کی تذلیل ہوتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی فنڈ کا اجراء کریں۔