راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن 2018ء کی تعطیل کی وجہ سے بدھ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے سٹیشنوں پر ہو کا عالم رہا۔ سواریوں کی تعداد انتہائی کم اور بسوں کی تعداد بھی کم رہی۔ انتظامیہ کی طرف سے الیکشن ڈیوٹی کے لئے پکڑی اور امیدواروں کی طرف سے ووٹروں کو پولنگ سٹیشنوں تک لانے کے لئے ہائر کرنے کی وجہ سے ویگنیں اور سوزوکیاں نہ ہونے پر رکشا ٹیکسی والے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک معمول سے بہت کم رہی۔
راولپنڈی میں میٹرو بس سٹیشنوں پر ہو کا عالم
Jul 26, 2018