بھارت مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ، ملیحہ لودھی: اقوام متحدہ میں انڈین مندوب سے تلخ کلامی

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بحث مباحثے کے دوران پاکستان اور بھارت کے مندوبین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان نے بھارت کو دہشتگردی پھیلانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ بھارت کے مستقل مندوب سری نواس نے کہا کہ کشمیر بارے پاکستان کی چیخ و پکار بے معنی ہے اور اقوام متحدہ کے ہر اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر کشمیر پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر فرضی سرجیکل سٹرائیکس کا جھوٹ پھیلایا حالانکہ زمینی سطح پر کسی بھی جگہ سے کوئی سٹرائیک نہیں ہوئی ہے، اس طرح کا کوئی مشکل فیصلہ بھارت لے سکتا ہے اور نہ ہی بھارتی فوج پاکستانی علاقوں میں گھسنے کی جرات کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے اندر بھی بھارت دہشتگری پھیلا رہا ہے کیونکہ جگہ جگہ پر بھارتی فوج کی طرف سے لوگوں کو مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ جگہ جگہ پر گولیوں اور پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہے، بے گناہوں کا خون بہایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے حوالے سے اپنے موقف پر درست ہے لیکن بھارت موقف بدل رہا ہے کیونکہ وہ بین الاقوامی دباؤ کی تاب نہ لاکر اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی بات کرتا ہے تو کبھی اسکو اٹوٹ انگ کہتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ بھارت کے قول و فعل میں ہی تضاد ہے۔ بھارت کس طرح کے مذاکرات کی دلیل پیش کرتا ہے۔ اس دوران بھارت میں اقوام متحدہ کی مندوب سری نواس نے پاکستانی مندوب کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ یکطرفہ آواز ہے جو بھارت پر اثرانداز نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان کی چیخ وپکار بے معنی ہے کیونکہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا لہٰذا پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے تو بہتر ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...