سان جوان(این این آئی)پورٹو ریکو کے گورنر ریکارڈو روسَیلو نے اعلان کیا کہ وہ دو اگست کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔روسَیلو کیخلاف ملگ گیر مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری تھا۔ یہ مظاہرے روسیلو کے خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے خلاف توہین آمیز پیغامات منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوئے تھے۔