پیرس+بیجنگ(اے پی پی+آئی این پی/شِنہوا)یورپ میں رواں صدی میں گرمی کا 500 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، یورپی ملکوں میں ہیٹ ویو کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گرمی کا 7 دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور درجہ حرارت 42.6 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جس کے بعد شہر بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیاہے۔اس کے علاوہ نیدرلینڈز میں بھی شدید گرمی کا راج ہے۔لندن، جرمنی، لگسمبرگ اور سوئٹزرلینڈ میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا ہے۔