کراچی (نوائے وقت رپورٹ) خلیج فارس میں ایران، امریکہ محاذ آرائی کے باعث خلیج فارس میں تجارت پر اضافی وارسک سرچارج نافذ کر دیا گیا۔ قطر سعوی عرب عراق عمان امارات کی بندرگاہوں پر جہازوں کیلئے سرچارج نافذ کیا گیا ہے۔ 20 فٹ کنٹینر پر 40 سے 50 ڈالر کا سرچارج نافذ کیا گیا ہے پاکستان آنے والے تیل کے جہازوں پر بھی ان کی قیمت کا 0.4 فیصد سرچارج عائد کیا گیا ہر جہاز کے ایک پھیرے پر دو لاکھ ڈالر تک اضافی خرچہ ہوگا۔
امریکہ ایران کشیدگی: خلیج فارس سے تجارت پر وارسک سرچارج نافذ
Jul 26, 2019