میڈیا کورٹس کی مخالفت، آئین کی خلاف ورزی جمہوریت پر حملہ ہے: رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے 'میڈیا کورٹس' بنانے سے متعلق حکومتی تجویز کی مخالفت کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ میڈیا پر پابندی آئین کی خلاف ورزی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ میڈیا پر پابندی کے کسی بھی اقدام کی مذمت کرتے ہیں اور پارلیمنٹ کے اندر اس کے خلاف مزاحمت بھی کریں گے۔ میڈیا پر پہلے ہی پریس ایڈوائزری کے نام پر سنسر شپ ہے، جبکہ میڈیا کورٹس کا قیام میڈیا کو ڈرانے دھمکانے اور دباؤ میں لانے کا ایک طریقہ ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے میڈیا کو ڈرانے دھمکانے کے اقدامات، مارشل لا کے ادوار سے بھی زیادہ شدید سنسر شپ ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)، کونسل برائے شکایات اور ویج بورڈ عملدرآمد ٹربیونل میڈیا تنازعات کے حل کے فورم ہیں۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ پیمرا کے مسودہ میں ناکامی کے بعد حکومت کورٹ کے قیام جیسے اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان کی عوام اپنے اظہار رائے کے حق کا تحفظ کرتے رہے ہیں اور ان کے ساتھ پارلیمنٹرین میڈیا کی بغیر کسی نگرانی اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...