اسلام آباد (آن لائن +نوائے وقت رپورٹ) تین پاکستانی کوہ پیمائوں نے ملک کی سب سے بڑی چوٹی کے ٹو سر کر لی ہے۔ جن میں پاکستانی مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ، دلاور حسین اور محمد یوسف شامل ہیں۔ دلاور اور محمد یوسف پہلے کئی چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔