اعلی عدلیہ کیخلاف حکومتی ریفرنس، پاکستان بارکونسل نے کل ہڑتال کی کال دیدی

Jul 26, 2019

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلی عدلیہ کے خلاف حکومتی ریفرنس کی مذمت کے لیے پاکستان بارکونسل نے کل 27جولائی کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے،جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز کے خلاف وکلا بار رومز میں رہیں گے اور بازں پر سیا پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے، امجد شاہ نے کہا ہے کہ وکلا برادری نے آزاد ججزکے خلاف حکومت کے بدنیتی پر مبنی ریفرنسز کے خلاف قومی مہم شروع کررکھی ہے ، 27جولائی کو اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں آل پاکستان لائزر کنونشن ہوگا جس میں ملک بھر سے وکلا شرکت کریں گے ۔ کنونشن میں وکلا اعلی عدلیہ کے ججز کے خلاف ریفرنسز کے ساتھ عوام کو انصاف کی آسانی رسائی کے حوالے سے دیگر عوامل کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار نے چیف جسٹس کے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جس میں فاضل چیف جسٹس نے کہا تھا کہ وکلا کو تحریک بحالی عزت وکلا شروع کرنی چاہیئے۔ وائس چیئر مین نے کہاہے کہ وکلانے ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی بات کی ہے ، حال ہی میں جج ارشد ملک اور راولپنڈی میں جج شوکت حیات والے واقعات سامنے آئے ہیں ، عدلیہ کے وقار اور عظمت کی بحالی کیلئے ان دونوں واقعات کی مفصل تحقیقات ہونی چاہیئے۔

مزیدخبریں