پی ٹی آئی کی ملائیکہ بخاری،تاشفین صفدر،کنول شوزب کی نااہلی درخواستوں پر سماعت اکتیس جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (وقائع نگار) حکمران جماعت پاکستان تحریک انصف کی تین ارکان قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ عدالت عالیہ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کی تین ارکان قومی اسمبلی تاشفین صفدر، ملائیکہ بخاری اور کنول شوزب کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ تاشفین صفدر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکل پر یہ الزام ہے کہ 2018 کے حلف نامے میں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی تھی۔ جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو پہلے کی نااہلیت کا بتانا ضروری نہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ خواتین کے لیے مخصوص نشستیں پنجاب کی ہیں اس لیے اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں کہ یہ کیس سنے۔ عدالت نے ملائیکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیا کیا نامزدگی فارم جمع کراتے وقت ملائکہ بخاری برطانوی شہری تھیں؟ کیس کی مزید سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن