اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عبدالغنی مجید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ جمعرات کو جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ دوران سماعت عبدالغنی مجید کی جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر نیب نے عبدالغنی مجید کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر تے ہوئے عبدالغنی مجید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا -احتساب عدالت نے سندھ بینک کے تین اعلی افسران بلال شیخ, طارق احسن اور ندیم الطاف کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کر دی ہے۔ اسلام آباد احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس جج محمد بشیر نے کی دور ان سماعت سندھ بینک کے تین اعلی افسران بلال شیخ, طارق احسن اور ندیم الطاف کو احتساب عدالت میں پیش کیا، بلال شیخ, طارق احسن اور ندیم الطاف کی 11 روزہ جسمانی ریمانڈ توسیع کر دی گئی ۔نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کراچی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں یکم اگست تک توسیع کر دی ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں لینڈ ڈیپارٹمنٹ کراچی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر سجاد عباسی کے جسمانی ریمانڈسات روزہ توسیع کر دیتے ہوئے ملزم سجاد عباسی کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔یاد رہے کہ ملزم پر فلاحی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے، ملزم کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
جعلی اکاؤنٹس کیس، عبدالغنی مجید چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
Jul 26, 2019