لاہور(نمائندہ خصوصی)سی آئی اے پولیس سٹی نے باٹا پور کے علاقہ میںچند روز قبل 10سالہ معصوم بچے عبدالسبحان کے ساتھ بدفعلی کے بعد اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزم حاظم اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس پی سی آئی اے لاہور عاصم افتخار کمبوہ نے بتایا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی عثمان حیدر گجر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سیملزم حاظم اقبال کو گرفتار کر لیاہے۔سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے مرکزی ملزم گرفتار کرنے پر انویسٹی گیشن ڈویژن کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے تفتیشی ٹیموں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کااظہار کیا۔علاوہ ازیںچیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے کہا ہے کہ بچے کے لواحقین کے ساتھ ملزم کی گرفتاری کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا۔بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔