لاہور( پ ر) ڈاکٹر غضنفرعلی خان نے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر غضنفر اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ محکمہ زراعت فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈاکٹرغضنفر نے محکمے کے افسران اور ملازمین سے ملاقات کر کے انہیں ہدایت کی کہ ہم محنت اور لگن سے کام کرکے صوبے کے کسانوں کی صحیح معنوں میں خدمت کر سکتے ہیں۔ ایمانداری اور محنت کاراستہ کوئی نہیں روک سکتا ،وزیر زراعت پنجاب کا وژن ہے کہ کسانوں کی بہترین رہنمائی کی جائے اور انہیں مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کا بیج فراہم کیا جائے تاکہ فی ایکٹر پیداوار بڑھ سکے جس سے نہ صرف کسان خوشحال ہو گا بلکہ عوام کو بھی سستا اناج میسر آ ئے گا۔اس موقع پر افسران کی جانب سے ایم ڈی کو محکمانہ امو رپر بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈاکٹر غضنفرعلی نے ایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کے عہدے کاچارج سنبھال لیا
Jul 26, 2019