عمران پرچیاں پڑھ لیتے تو بہتر تھا، امریکہ میں جو باتیں کیں، دل چاہ رہا تھا کوئی ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دے: مریم نواز

اسلام آباد ( آن لائن ) مریم نواز نے عمران خان کے امریکہ میں جلسے کے دوران خطاب سے متعلق سوال کیا جس میں انہوں نے پرچیوں سے پڑھنے کا تذکرہ کیا تھا۔ مریم نواز نے جواب دیا کہ اگر وہ پرچیوں سے دیکھ کر پڑھ لیتے تو کچھ بہتر بات کرتے۔ جو باتیں انہوں نے کیں میرا دل کر رہا تھا کہ میں کسی کو کہوں کہ ان کے منہ پر ہاتھ رکھ دو۔ یہ کون کہتا ہے کہ اگر بھارت اپنے جوہری ہتھیار ترک کر دے تو پاکستان بھی ایسا کرنے کو تیار ہے۔ جو الیکٹڈ وزیراعظم تھا اس نے کہا تھا کہ بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں آج پاکستان نے وہ حساب برابر کر دیا۔ سلیکٹڈ آدمی کو کس نے یہ حق دیا ہے کہ وہ امریکہ میں کھڑا ہو کر یہ بات کرے کہ میں جوہری ہتھیاروں کو ترک کر سکتا ہوں۔کیوں کرے گا ؟ یہ جوہری ہتھیار پاکستان کی حفاظت کے ضامن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن