وزیراعظم نے ریلی روکنے، سیاسی مقدمات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، 2022 میں پہلا پاکستانی خلاء میں جائے گا: فواد چودھری

Jul 26, 2019

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایک سال مکمل کر لیا ہے، خوشی کی بات ہے کہ اس ایک سال کے دوران حکومت کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا جو ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔ ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہدری بھی حکومت کی کامیابی ہے۔ دوسرا سال یقینی طور پر بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے سینسر شپ کا معاملہ اْٹھایا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا یہ بالکل غلط بات ہے۔ جس نے ایسا کیا وہ غلط کیا ہے۔ ہمیں بھی پتہ ہے سینسر شپ کا نقصان ہوتا ہے لیکن لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ریلی روکنے، سیاسی مقدمات درج کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کسی بھی صورت میں ریلیاں، جلوسوں کو نہیں روکنا چاہیے۔ حکومت کی سمت صیح ہے، حالات بہتر ہوں گے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن والے اپنے کیسز سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کیا ہے۔ سلیکشن پراسیس اگلے سال 2020 سے شروع ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں50 خلانورد شارٹ لسٹ کریں گے ان میں سے25 فائنل مرحلے میں جائینگے اور 2022 میں ہم انشاللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائیگا، یہ پاکستان کی سپیس پروگرام کیلئے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں 50 خلا نورد شارٹ لسٹ کریں گے، ان میں سے 25 فائنل مرحلے میں خلا میں جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2022 میں ان شا اللہ پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، یہ پاکستان کے اسپیس پروگرام کے لیے تاریخ ساز اقدام ہو گا۔ وزیرسائنس وٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا عمرن خان کی قیادت میں عوام نے25 جولائی کے دن مافیا کو تاریخی شکست دی ۔ یہ سفر کٹھن ہے، راہ گزر کانٹوں سے پر اور سنگلاخ ہے۔ لیکن منزل ترقی کرتا پاکستان ہے۔ اس سفر میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔

مزیدخبریں