لاہور(کلچرل رپورٹر)آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کو پاکستان میںآسکرایوارڈ کمیٹی کی چیئر پرسن بنا دیا گیاہے ۔ آسکرایوارڈ 2019ء کیلئے پاکستان میں ایو ارڈ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو ایک معیاری فلم کا انتخاب کرکے آسکر ایوارڈ کے منتظمین کو بجھوائے گی۔کمیٹی کے ارکان میں اداکارہ زیبا بختیار،سرمد سلطان کھوسٹ،صنم سعید،اسسٹنٹ پروفیسر آف فلم سٹڈیز زیب النسائ،عاصم عباسی ،رضوان بیگ فیشن ڈیزائنر،صحافی ضرار کھوڑو اور حمنہ زبیرشامل ہیں۔کمیٹی آئندہ چند روز میں کام شروع کر دیگی اور فلمیں دیکھنے کے بعد حتمی فیصلے اعلان کرے گی جس کے بعد منتخب ہونے والی فلم کو امریکہ بجھوایاجائے گا۔
شرمین عبید چنائے پاکستان میں آسکرایوارڈ کمیٹی کی چیئر پرسن مقرر
Jul 26, 2019