فحاشی ‘ عریانی‘ فحش جگت بازی نہیں فن زندہ رہتا ہے:نیہا علی

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)فلم سٹار نیہا علی نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی یا فحش جگت بازی نہیں بلکہ ہمیشہ فن زندہ رہتا ہے اور فنکار اپنے فن کے ذریعے ہی نام پیدا کرتا ہے ماضی میں فحش جگت بازی کرنیوالوں کا کوئی نام لیوا نہیں ہے مثبت کہانی اور معاشرتی برائی کو اجاگر کرنیوالی فلموں میں کام ہی میری ترجیح رہی ہے اور باقاعدہ ڈانس کی ریاضت کرکے فیلڈ میںآئی تھی۔ پہلے چار فلمیں سائن کیں جن میں داد ا پوتا، دلہن ایک رات کی پیدائشی غنڈا نمایاں رہی جبکہ ایک پشتو فلم میں بطور ہیروئن کام کیا جو بہترین بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔ بہار بیگم فیورٹ اداکارہ ہیں ۔ امید ہے سینما انڈسٹری کی رونقیں ضرور بحال ہونگی۔

ای پیپر دی نیشن