سنے بیکس سٹارزپلے کا فلم جیوری شارٹ مووی مقابلے کا اعلان

لاہور(پ ر) پاکستان کی مشہور انٹر ٹینمنٹ کمپنی سینے پیکس نے سٹارزپلے کی شاندار افتتاح کے بعد سٹارز پلے شارٹ فلم مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ فلم جیوری پہلے دس فائنلسٹ کا انتخاب کرے گی۔ فلم جیوری فلم انڈسٹری اور میڈیا کے ماہرین پر مشتمل ہے۔جس میں سید نور،عمیر رانا، حمزہ یوسف،قاضی اخیارسائرہ آغا ،فیضان جاوید ،شہریار رضواناور مومنہ علی منشی شامل ہیں۔ پوری دنیا سے 3000اور پاکستان سے 200 شرکاء نے حصہ لیا ہے۔سٹارزپلے کے چئیر مین عارف بیگ محمد کا کہنا ہے کہ کمپنی کے آغاز سے ہی ایس ایس ایف سی ہمارا خواب تھااور ہم تب سے ہی شارٹ فلم کے موضوع پر کام کر رہے تھے۔ہماری جیوری کے ججز اپنے اپنے فیلڈ کے ماہرہیںاور ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے پینل میں میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔مقابلہ جیتنے والے کوسٹارز پلے کی اوریجنل ویب سیریز کا کانٹریکٹ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن