کراچی(نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے کہا ہے کہ بزرگان دین خود کسی کی غیبت کرتے اور نہ کسی کو اپنے سامنے غیبت کرنے دیتے اگر کوئی غیبت کرنے کی کوشش کرتا تو اس کو منع فرماتے اگر وہ باز نہ آتا تو وہاں سے اٹھ کر چلے جاتے تھے کیونکہ بزرگان دین مسلمانوں کی آبروزیزی کو برا سمجھتے تھے اور ایسی بیٹھکو ں کو ترک کردیتے جہاں مسلمانوں کی غیبتیں ہوتی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علم دین سے دور ی اورجہالت کے سبب ہماری اکثریت کو یہ بھی نہیں معلوم کہ غیبت کہتے کسے ہیں،انسان کے کسی عیب کو اس کی غیرموجودگی میں ذکر کرنا غیبت ہے ،غیبت کرنا گناہ کبیرہ ہے، قرآن کریم میں اسے اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔