’’سرسید احمد خان نے مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں ترقی کا درس دیا‘‘

کراچی (نیوز رپورٹر)سرسید احمد خان نے مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کا درس دیا ۔ انہوں نے انگریزوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ضرورت کے تحت انگریزی سیکھنے کا کہا ،ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک زبان ہے کہ جس کے سیکھنے سے آئندہ ہم ترقی کی مناذل طے کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ممتا ز ماہر تعلیم ضیاء الدین بورڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی نے الائیڈ اسکول کیماڑی شیریں جناح کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ رانا اشفاق رسول کی قیادت میں الائیڈ اسکولزشہر کراچی میں تعلیم کی کمی دور کرنے کیلئے بہت کوششیں کر رہے ہیں۔کیماڑی کے لوگوں کیلئے گھر کے قریب بہترین اسکول قائم کیا گیا ہے۔آپ لوگ اس سسٹم سے فائدہ اٹھائیں تقریب سے ممتاز سماجی رہنما الائیڈ اسکول شیر شاہ کے ڈائریکٹر رانا اشفاق رسول نے کہا کہ میری بڑی دیرینا خواہش تھی کہ کیماڑی میں ایک اچھا اسکول قائم کیا جائے ۔ریجنل منیجر الائیڈ اسکول سندھ نوید شمس قریشی نے کہا کہ ہم نے کیماڑی میں کیمپس قائم کر کے یہاں کی عوام کیلئے بہترین تعلیمی سہولت مہیا کی ہے۔ تقریب سے الائیڈ اسکول بلدیہ کے ڈائریکٹر راؤ محمد شکیل ، اشرف میمن، طیب خان، شوکت اعوان نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...