کراچی (نیوز رپورٹر)مشیر برائے وزارت ساحلی امورمحمود مولوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارملٹری اور سویلین لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں۔ حکومت معیشت کو صحیح سمت پر گامزن کرنے کیلئے پرعزم ہے اور حکومت کی بہترین پالیسیز کی بدولت اچھے نتائج آرہے ہیں ۔ کراچی میں تاجر برادری کے وفود سے ملاقات کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے جس کی وجہ حکومت کی معیشت کے لئے سازگار پالیسیز ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیقربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن ہے جس کا فائدہ عام آدمی کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو بھی ہورہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے
ملٹری اور سویلین لیڈرشپ ایک پیج پر ہیں، محمود مولوی
Jul 26, 2019