کراچی(سٹی نیوز) ملک گیر سطح پر متحدہ اپوزیشن کے تحت منائے گئے یوم سیاہ کے موقع پرباغ جناح میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے جلسہ کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنما سید منور رضا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا یوم سیاہ نیازی حکومت کیخلاف نوشتہ دیوار ہے نااہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں سینیٹ چیئرمین کی تبدیلی ہماری پہلی فتح ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ نااہل حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں ان کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے دنیا کی کوئی طاقت انہیں جانے سے نہیں روک سکتی حکومت اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
اپوزیشن کا یوم سیاہ نیازی حکومت کیلئے نوشتہ دیوار ہے‘منور رضا
Jul 26, 2019