کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام متعلقہ ماہرین اور مقامی سطح پر لوگوں سے مشاورت کے بعد گھوٹکی۔کندھ کوٹ پْل جو کہ سکھر بیراج کے اپ اسٹریم سے 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے کے الائنمنٹ کی منظوری دی۔ یہ پْل شمال میں 28 تا 4 ڈگری اور مشرق میں 69 تا 12 اور 69 تا 15 ڈگری اور این 28 ڈگری اور گڈو بیراج کے ڈائون اسٹریم 60 کلومیٹر کے اندر واقع ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ ایری گیشن پانی کے ماہرین ،کنسلٹنٹس ، محکمہ ورکس کے انجینئرز اور کندھ کوٹ۔ کشمور ضلع کے مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ پہلی ہائیڈرولک اسٹڈی ایری گیشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ نندی پور لیب نے 28 مارچ 2018 کو کی تھی۔محکمہ آبپاشی نے پْل کے مقام جوکہ آر ایف پی اور اس کے ساتھ ساتھ کنسیشن
وزیر اعلی نے گھوٹکی، کندھکوٹ پل کے تعمیر کی منظوری دیدی
Jul 26, 2019