طویل عمری کے لئے جسم میں فولاد (آئرن) کی مناسب مقدار اہم ہے: ماہرین صحت

Jul 26, 2020

لندن(اے پی پی) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ طویل عمری کے لئے جسم میں فولاد (آئرن) کی مناسب مقدار اہم ہے۔ ایڈنبرا یونیورسٹی کے شعبہ صحت کا ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں 17 لاکھ 50 ہزار افراد کے طبّی اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 60 ہزار ایسے تھے جنہوں نے غیرمعمولی طور پر طویل عمر پائی تھی۔صحت اور طویل العمری سے متعلق مختلف معلومات کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین پر انکشاف ہوا کہ جو لوگ زیادہ عرصے تک زندہ رہے، ان کے خون میں فولاد (آئرن) کی مقدار ’بالکل ٹھیک‘ تھی، یعنی وہ کم تھی نہ زیادہ۔

مزیدخبریں