ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی وزارت صحت کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے متعلق ڈیٹا کے آن لائن شیئرنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ مقامی حکومتوں کی جانب اس سسٹم کے زیادہ استعمال کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق عوامی صحت کے حکام نے اس سسٹم کا آغاز مئی کے آخر میں کیا تھا۔ اس سسٹم کے ذریعے، مرکزی حکومت، مقامی حکومتیں اور ملک بھر کے طبی ادارے ڈیٹا کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔ اس سسٹم میں پی سی آر ٹیسٹ کرانے والے افراد کے نام اور ان ٹیسٹوں کے نتائج سمیت دیگر معلومات شامل کی جاتی ہیں۔