دشمن کا انداز جارحانہ، فوجی سازو سامان کے حصول سے غافل نہیں، بھرپور جواب دیں گے: سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کسی بھی فوجی مہم جوئی کا مسلح افواج کی دوسری سروسز کے ساتھ مل کر بھرپور جواب دے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاک فضائیہ علاقے میں رونما ہونیوالی جٖرافیائی اور سٹریٹجک تبدیلیوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔ فضائیہ کے سربراہ گذشتہ روز گلگت بلتستان میں سکردو کے ایئربیس قادری بیس پر آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کی طرف سے جارحانہ انداز میں فوجی ساز و سامان کے حصول سے ہم غافل نہیں۔ ایئر چیف نے کہا کہ فوجی توازن کو برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی دوسری دفاعی سروسز کے شانہ بشانہ کسی بھی فوجی مہم کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ انھوں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں بھرپور طریقے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور اس جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔ قادری ایئربیس پر فضائیہ کے سربراہ کو انفراسٹرکچر کے شعبہ میں ہونیوالے کاموں سے آگاہ کیا گیا اور بریفنگ دی گئی۔ فضائیہ کے سربراہ نے ایئربیس پر متعین عملہ کی کارکردگی اور آپریشن تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایئرچیف نے تیزرفتاری سے ہونیوالی آپریشنل ڈپلوئمنٹ بھی دیکھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...