آزاد کشمیر کے صحافیوں کا دورہ آئی ایس پی آر، ڈی جی نے بھارتی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) آزاد کشمیر کے صحافیوں نے گذشتہ روز آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ڈی جی نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے کی جانے والی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خاص طور پر گذشتہ ایک سال میں وہاں بھارتی مظالم کے بارے میں بھی بتایا۔ بھارت نے گذشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو غیر قانونی طور پر بھارت کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد وہ وہاں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول کے حوالے سے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ صحافیوں نے آئی ایس پی آر کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر جامع بریفنگ دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن