ریاض+مکہ مکرمہ (صباح نیوز+ممتاز بڈانی) سعودی حکومت نے روراں سال ہونے والے خطبہ حج کا ترجمہ دس زبانوں میں نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار خطبے کا اردو ترجمہ بھی نشر کیا جائیگا۔ روراں سال اردو‘ انگریزی‘ فارسی‘ بنگالی‘ ترکش‘ فرانسیسی‘ چینی‘ روسی‘ بوسا اور مالے زبان میں خطبہ حج نشر ہوگا۔ خانہ کعبہ کا غلاف کسوہ یوم عرفہ یعنی 9 ذی الحج کو تبدیل کیا جائے گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے یہ غلاف کعبہ کے منتظم صالح بن زین العابدین الشعبی کے حوالے کر دیا ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین سعودی عرب کے مختلف شہروں سے نئے شاہ عبدالعزیز ہوائی اڈے پر پہنچنا شروع ہو گئے،یہ آٹھ ذی الحج تک آئیسولیشن میں رہیں گے ،احتیاطی تدابیراپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا‘عازمین کی جدہ ائر پورٹ آمد
Jul 26, 2020