نیب قوانین میں مجوزہ ترمیم چیئرمین کی ملازمت میں توسیع کی تجویز

Jul 26, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز دی ہے۔ مجوزہ مسودہ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی میں اپوزیشن کو مشاورت کیلئے پیش کیا جائیگا۔ حکومت کی طرف سے مجوزہ مسودے میں نیب قوانین میں متعدد ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ موجودہ نیب قوانین کے تحت چیئرمین کی مدت ملازمت چار سال اور ناقابل توسیع ہے۔ ڈپٹی چیئرمین پراسیکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت نیب قوانین کے تحت تین سال اور ناقابل توسیع ہے۔

مزیدخبریں