عیدالضحیٰ کی آمد ،گرانفروشی کا عفریت بے قابو،عوام پریشان

Jul 26, 2020

بھارہ کہو ( نامہ نگار) جوں جوں بقرعیدقریب آر ہی ہے ،عوام روزافرزوں بڑھتی مہنگائی کی چکی میں پستے جارہے ہیں ۔قربانی کے جانوروں سے لیکر اشیا ئے صرف عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں ۔آٹا ،چینی،چاول،گھی،دالوں سمیت سبزیوں ،پھلو ں اور گوشت کے من مانے ریٹس وصول کیئے جا رہے ہیں۔ اٹھال چوک ،مین بازار ،سملی ڈیم روڈ اور دیگر مارکیٹوں سمیت گلی محلوں میں کریانے اور سبزی فروش خریداروں سے من مانے نرخ وصول کرتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوکاندا رو ں کو روزانہ کی بنیاد پر نرخ نامے تو ضرور بھیجے جاتے ہیں لیکن پرائس کنٹرول کا سسٹم نہ ہونے کی بنا پرغریب آدمی کا بھرکس نکل رہا ہے،دوسری طرف منڈی مویشیوں میں جانوروں کی بے تحاشاقیمتوں کی بناپر سنت ابراہیمی بھی عام آدمی کیلئے مشکل تر ہوتی جا رہی ہے ۔عوام نے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں