تیس سالہ شخص نے تیز گاڑی ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی

مندرہ ( نامہ نگار )کلیام اعوان اور مندرہ اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر30/32سالہ شخص راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گاڑی ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کلیام ریلوے اسٹیشن کے آگے 30/32سالہ شخص جسکا نام پتہ بعد میں دریافت ہوا مسمی نصیر احمد ولد محمد سلیمان سکنہ بھگوال تحصیل و ضلع راولپنڈی جسکا زہنی توازن درست نہ تھا ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی ہے جسے ذوالفقار حسین ولد محبوب اور اسد ولد شبیر سکنہ دیہہ نے شناخت کر لیا ہے اور مزید کاروائی نہ کروانے کی درخواست کی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن