مری(نامہ نگار خصوصی ) ملکہ کوہسار اور گلیات میں موسم برسات اپنے عروج پر گہرے بادلوں ،موسلا دھار بارشوں ،زمین کو چھوتی گہری دھند نے جہاں ان دلکش کوہساروں اور حسین وادیوں کی دلفریبی کو د وبالا کردیا ہے وہاں موسم بھی انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے کوروناسے پہلے ان دنوں مری اور گلیات میں ملک بھرسے گرمی کے ستائے ہوئے لوگ سکون حاصل کرنے کیلئے ا ن پرفضاء مقامات کا رخ کرتے تھے اورتمام سیاحتی مراکز پر سیاحوں کا بے پناہ رش ہوتا تھا آج لاک ڈائون کے باعث ہر طرف ویرانیاں ہی ویرانیاں اوربیروزگاری ہے ۔