لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن‘ آبروئے صحافت‘ رہبر پاکستان اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کی چھٹی برسی کے پرآج9 بجے صبح قبرستان میانی صاحب میں مجید نظامی مرحوم کے مزار پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ و تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور تحریک تکمیل پاکستان کے عہدیداران و کارکنان حاضری دیں گے‘ ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے۔ 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہورمیں محفل قرآن خوانی ہو گی ،ختم ودعا 11:00 بجے ہو گی۔ مجید نظامی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 26اور27جولائی اتوار ، سوموار کو گیارہ بجے صبح خصوصی آن لائن نشست منعقد کی جائیگی جس کی صدارت محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ ڈاکٹر مجید نظامی کے دیرینہ رفقائ، کارکنان تحریک پاکستان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات ان کی قومی‘ ملی اور صحافتی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔