کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کہا ہے کہ اہلسنت کا شیزازہ بکھیرنے والوں کی سازشوں کو کسی طور پر کامیاب ہونے نہیں دینگے ،اہلسنت کے اتحاد کیلئے علماء ومشائخ یکسوئی کے ساتھ کام کریں ،پاکستان سنی تحریک اتحاد اہلسنت کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کریگی ،کارکنان شر کی قوتوں پر گہری نظر رکھیں اشتعال پھیلا ملک کو فراقہ وایت کی طرف دکھیلنے نہیں دینگے ،پاکستان اسلامی نظریاتی ملک ہے جو دوقومی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،ہمیںملک میں اسلامی نظام یعنی نظام مصطفی کے نفاذ کیلئے جدوجہد تیز کرنا ہوگی ،مزارات اولیاء کی بندش سمجھ سے بالاتر ہے ،زندگی معمول پر آرہی ہے بازار کھول گئے ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے اور پارک کھول دیئے گے ہیں مزارات اولیاء کو کیوں نہیں کھولا جارہا ، حکومت سندھ مزارات کو فوری کھولے اور سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات کا اعلان کرے۔
اہلسنت کا شیرازہ بکھیرنے والوں کی سازش ناکام ہونگی ، ثروت اعجاز قادری
Jul 26, 2020