حکومت اور تعلیمی ادارے افہام وتفہیم سے کام لیں، محمدمقصود

Jul 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرائیویٹ اسکولز ایکشن فورم کے کنوینر محمدمقصود نے اسکول اونرز کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت تعلیم دشمنی بندکرے، پارک اور منڈیاں کھل سکتی ہیں تو اسکول کیوں نہیں؟، حکومت کوچاہئے کہ جلد ازجلد اسکول کھولنے کی اجازت دے،چونکہ بچوں کا بہت ساراتعلیمی نقصان اور اسکول مالکان معاشی استحصال ہوچکاہے، متعدد اسکول بندہوچکے ہیں، جبکہ اسکولوں کے اساتذہ اور دیگر عملے کے لوگ بیروزگاری کے سبب پریشانی اور کسمپرسی کے عالم میں ہیں، سندھ حکومت نے ابھی تک ایک بھی وعدہ اور دعویٰ پورانہیں کیا،نہ ہی اسکول مالکان کو کوئی ریلیف دیاگیااور نہ ہی بچوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے کوئی قابل عمل پروگرام دیا۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کی جانب سے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے اشارے کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، ہم حکومت اور تعلیمی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ افہام وتفہیم سے کام لیں اور کسی بھی طورپر تصادم کی پالیسی سے گریز کریں۔

مزیدخبریں