پنڈی‘ 9 مقتولین کی سخت سکیورٹی میں تدفین، جنازے اٹھنے پر کہرام

چکری،راولپنڈی (نامہ نگار، اپنے سٹاف رپورٹر سے)گذشتہ روزایک ہی خاندان کے قتل ہونے والے نو افراد کی نماز جنازہ گائوں میال میں ادا کر دی گئی ایک ہی گھر سے اٹھنے والے اتنی بڑی تعداد کے جنازوں نے پورے علاقے کی فضا کو سوگوار کر دیا جس سے ہر آنکھ اشک بار تھی نماز جنازہ میں ایس پی صدر، ڈی ایس پی سرکل دیگر افسران بالا کے ساتھ سابق امیدوار پی پی 10چوہدری محمد افضل پڑیال، شیخ محمد اسلم، ملک یوسف کرڑ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، لوگوں میں پولیس کی ناقص کارکردگی پر کافی غم وغصہ پایا جاتا تھا، تھانہ چونترہ کے علاقے میال میں پانچ خواتین اور چار بچوں کے قتل کے بیہمانہ واقعہ نے پورے علاقے کو دل گرفتہ کردیا، راولپنڈی پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر فورس تعینات کردی، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز طارق عنائت، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد پولیس کمانڈوز اور ایلیٹ فورس سمیت رات گئے تک علاقے میں موجود رہے۔ قبل ازیں خاتون کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے ملزمان پارٹی نے مخالفین کے گھر میں داخل ہوکر خون کی ہولی کھیلی اور خواتین ، بچوں پر فائرنگ کردی، مقامی پولیس ، ہومیسائیڈ پولیس اور فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے پانچ خواتین نثاربی بی، سلیم اختر، سدرہ بی بی، ازرام بی بی، عابدہ شاہین اور چاربچوں فرحان ،صبحیہ خاتون ،عنزلہ بی بی اور ایمان فاطمہ کے بیہمانہ قتل کی تفتیش کیلئے موقع سے شواہد جمع کرلئے۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس سے لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ لی سی پی او نے کہا کہ ملزمان فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے پولیس نے اس المناک واقعہ کے بعد علاقے میں گرینڈ سرچ آپریشن کرکے چار افراد حراست میں لے لیا۔ خواتین اور بچوں کی میتیں سخت سکیورٹی میں ایمبولینسوں میں میال گائوں پہنچیں تو کہرام مچ گیا مقتولین کے لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے ہر آنکھ اشکبار تھی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے لوگوں کی بہت بڑی تعدادمیال گائوں میںموجود تھی پولیس نے قبرستان سمیت پورے ایریا کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کررکھے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...