اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے پاکستان بھر کے ڈاکٹرز کوہربل اور کاسمیکٹس ادویات کو نسخے بطور دوا مریضوں کو تجویز کرنے سے روک دیا ہے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق اب ڈاکٹر نیوٹراسیوٹیکل،ہربل،کاسمیکٹس کی ادویات کے نسخہ مریضوں و تجویز نہیں کرسکتے رولز کے مطابق جو ادویات کی لائنسننگ کے فارم6میں موجود ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی خود اس کے لائنسنس کا اجرا کرتی ہے اور ان کو بطور دوا مانتی ہے ان کے نسخے لکھنے سے وہی ادارہ کیسے روک سکتا ہے۔ ملک بھر کے ڈاکٹرز ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ماتحت نہیں ہیں بلکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ہی ڈاکٹرز کو ریگولیٹ کرتی ہے اور اس طرح کی ایڈوائزی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ہی جاری کرسکتی ہے نہ کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی۔اس قسم کے اقدامات سے ایک محاذ آرائی پیدا کر سکتے ہیںاس حوالے سی ای او ڈریپ سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا ۔