ریلوے ملازمین کا مطالبات کے حق میں سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

Jul 26, 2020

ملتان (نمائندہ خصوصی) ریلوے سگنل سٹاف اور ٹریفک یارڈ سٹاف نے سید سلیم چشتی اور ظفر اقبال جوئیہ کی قیادت میں سیاہ پٹیاں باندھ کراحتجاج کیا اور اپنی ڈیوٹی سر انجام دی احتجاج کے دوران اپنے خطاب میں سید سلیم چشتی نے کہا کے حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریلوے مزدور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ موجودہ حکومت نے ملازمین کی تنخواھوں میں بھی اصافہ نہیں کیا اور مہنگائی آسمانوں سے باتیں کر رھی ہے اس موقع پر ظفر اقبال جوئیہ نی کہا کہ ریلوے ملازمین کی بیوہ اور ریٹائر ملازمین کو واجبات نہیں دئے جا رھے اور نہ ھی ملازمین کو ریٹائرمنٹ دی جا رہی ہے ملازمین اپنے حقوق حاصل کر کے رہیں گے احتجاج تین دن تک سیاہ پٹیاں باندھ کر کیا جائے گا۔

مزیدخبریں