لاہور( خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر ڈاکٹر حبیب الحق رندھاوا نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی تعمیر کا کام مزید تیزکرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ اسے بروقت مکمل کیاجاسکے۔ چیف انجینئر نے اس مقصد کے لئے کنٹریکٹر مقبول ایسوسی ایٹس کوباقاعدہ مراسلہ لکھ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام شیڈول کے مطابق مکمل کرنے کے لئے بلڈنگ میٹریل کی سپلائی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مجموعی کوآرڈی نیشن بھی بہتر کی جائے۔